🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْنِ صَيَّادٍ
ابن صیاد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12559
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: لَأَنْ أَحْلِفَ عَشْرَ مَرَّاتٍ أَنَّ ابْنَ صَيَّادٍ هُوَ الدَّجَّالُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ مَرَّةً وَاحِدَةً أَنَّهُ لَيْسَ بِهِ. قَالَ: وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَنِي إِلَى أُمِّهِ فَقَالَ:" سَلْهَا كَمْ حَمَلَتْ بِهِ؟". قَالَ: فَأَتَيْتُهَا فَسَأَلْتُهَا، فَقَالَتْ: حَمَلْتُ بِهِ اثْنَيْ عَشَرَ شَهْرًا. قَالَ: ثُمَّ أَرْسَلَنِي إِلَيْهَا فَقَالَ:" سَلْهَا، عَنْ صَيْحَتِهِ حِينَ وَقَعَ". قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَيْهَا فَسَأَلْتُهَا، فَقَالَتْ: صَاحَ صِيَاحَ الصَّبِيِّ ابْنِ شَهْرٍ. ثُمَّ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبْأً، قَالَ: خَبَّأْتَ لِي خَطْمَ شَاةٍ عَفْرَاءَ وَالدُّخَانَ". قَالَ: فَأَرَادَ أَنْ يَقُولَ الدُّخَانَ فَلَمْ يَسْتَطِعْ، فَقَالَ: الدُّخْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْسَأْ، فَإِنَّكَ لَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" إِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبْأً فَمَا هُوَ؟". وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں دس مرتبہ یہ حلف اٹھاؤں کہ ابن صیاد ہی دجال ہے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں ایک مرتبہ یہ حلف اٹھاؤں کہ وہ دجال نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ مجھے اس کی ماں کی طرف بھیجا اور فرمایا: تم اس عورت سے پوچھو کہ اسے کتنا عرصہ اس کا حمل رہا تھا، راوی کہتے ہیں: میں اس عورت کے پاس آیا، میں نے اس سے اس بارے میں دریافت کیا، تو اس عورت نے بتایا: مجھے بارہ مہینے تک اس کا حمل رہا تھا۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر مجھے اس عورت کی طرف بھیجا اور فرمایا: تم اس عورت سے دریافت کرنا کہ جب یہ پیدا ہوا تھا تو یہ چیخا کس طرح سے تھا، راوی کہتے ہیں: میں دوبارہ اس کے پاس گیا، میں نے اس عورت سے دریافت کیا، تو اس نے بتایا: یہ یوں (بلند آواز میں) چیخا تھا جیسے ایک ماہ کا بچہ چیختا ہے۔ سیدنا ابوزر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر بعد میں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد سے دریافت کیا: میں نے تمہارے لئے ایک بات دل میں سوچی ہے۔ اس نے کہا: آپ نے مٹیالی بکری کی رسی اور دھویں کے بارے میں سوچا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: اس نے دھویں کے لئے لفظ دخان کہنا چاہا لیکن وہ نہیں کہہ سکا، لیکن اس نے صرف ”دخ“ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پرے ہو جاؤ! تم اپنی اوقات سے آگے نہیں جا سکو گے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہارے لئے ایک چیز سوچی ہے، وہ کیا ہے؟ امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حارث بن جبیرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12559]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3400) اخرجه احمد فى المسند (148/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20812، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2859»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12559 in Urdu