🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابُ خُرُوجِ الدَّابَّةِ
دابۃ الارض کا نکلنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12575
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: أَلَا أُرِيكُمُ الْمَكَانَ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرَى أَنَّ الدَّابَّةَ تَخْرُجُ مِنْهُ". فَضَرَبَ بِعَصَاهُ الشَّقَّ الَّذِي فِي الصَّفَا وَقَالَ:" إِنَّهَا ذَاتُ رِيشٍ وَزَغَبٍ، وَإِنَّهُ يَخْرُجُ ثُلْثُهَا حُضْرُ الْفَرَسِ الْجَوَادِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَثَلَاثَ لَيَالٍ، وَإِنَّهَا لَتَمُرُّ عَلَيْهِمْ إِنَّهُمْ لَيَفِرُّونَ مِنْهَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، فَتَقُولُ لَهُمْ: أَتَرَوْنَ الْمَسَاجِدَ تُنْجِيكُمْ مِنِّي؟ فَتَخْطِمُهُمْ، يُسَاقُونَ فِي الْأَسْوَاقِ وَيَقُولُ: يَا كَافِرُ، يَا مُؤْمِنُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ جگہ نہ دکھاؤں جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ میرا خیال ہے کہ دابۃ الارض اس میں سے نکلے گا، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا عصا صفا پہاڑ میں موجود اس شگاف پر مارا اور فرمایا: وہ جانور پروں والا اور بالوں (یا کمزور جلد) والا ہو گا، اس کا ایک تہائی حصہ یوں نکلے گا، جتنی تیزی سے تیز رفتار گھوڑا جاتا ہے، تین دن اور تین راتیں لگیں گے، وہ لوگوں کے پاس سے گزرے گا، لوگ اس سے بھاگ کر مساجد کی طرف جائیں گے، تو وہ ان سے کہے گا: کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ مسجدیں تمہیں مجھ سے بچا لیں گی، پھر وہ ان کو نشان لگانا شروع کرے گا، ان لوگوں کو بازار میں لایا گیا جائے گا، تو وہ یہ کہے گا: اے کافر! اے مومن۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12575]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5703)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12575 in Urdu