🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابُ خُرُوجِ الدَّابَّةِ
دابۃ الارض کا نکلنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12578
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ - أَرَاهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" تَخْرُجُ الدَّابَّةُ مِنْ أَعْظَمِ الْمَسَاجِدِ، فَبَيْنَا هُمْ إِذْ دَبَّتِ الْأَرْضُ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ تَصَدَّعَتْ". قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ: تَخْرُجُ حِينَ يَسْرِي الْإِمَامُ مِنْ جَمْعٍ، وَإِنَّمَا جُعِلَ سَابِقَ الْحَاجِّ لِيُخْبِرَ النَّاسَ أَنَّ الدَّابَّةَ لَمْ تَخْرُجْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے یہ روایت منقول ہے راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے۔ انہوں نے یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”دابۃ الارض سب سے بڑی مسجد سے نکلے گا، ابھی وہ لوگ وہاں ہوں گے کہ اسی دوران زمین ہل جائے گی اور ابھی وہ لوگ اسی حالت میں ہوں گے کہ وہ پھٹ جائے گی۔“ ابن عیینہ بیان کرتے ہیں: یہ اس وقت نکلے گا جب اس وقت کا حاکم مزدلفہ سے روانہ ہو گا، حاجیوں سے پہلے جانے والوں کو اسی لئے مقرر کیا گیا ہے، تاکہ وہ لوگوں کو یہ بتا دیں کہ ابھی دابۃ الارض نہیں نکلا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (94)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12578M
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا، خَرَّ إِبْلِيسُ سَاجِدًا يُنَادِي وَيَجْهَرُ: إِلَهِي، مُرْنِي أَنْ أَسْجُدَ لِمَنْ شِئْتَ، قَالَ: فَتَجْتَمِعُ إِلَيْهِ زَبَانِيَتُهُ، فَيَقُولُونَ: يَا سَيِّدَّهُمْ، مَا هَذَا التَّضَرُّعُ؟ فَيَقُولُ: إِنَّمَا سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُنْظِرَنِي إِلَى الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ، وَهَذَا الْوَقْتُ الْمَعْلُومُ". قَالَ:" ثُمَّ تَخْرُجُ دَابَّةُ [ الْأَرْضِ ] مِنْ صَدْعٍ فِي الصَّفَا، فَأَوَّلُ خُطْوَةٍ تَضَعُهَا بِأَنْطَاكِيَّةَ، فَتَأْتِي إِبْلِيسَ فَتَلْطِمُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سورج اپنے مغرب (مغرب کی سمت) سے طلوع ہوگا، تو ابلیس سجدے میں گر پڑے گا اور بلند آواز سے پکار کر کہے گا: اے میرے معبود! تو مجھے حکم دے میں جسے چاہے سجدہ کرنے کو تیار ہوں! (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: پھر اس کے شیاطین/چیلے اس کے پاس جمع ہو جائیں گے اور کہیں گے: اے ہمارے سردار! یہ عاجزی و زاری کیسی؟ تو وہ کہے گا: میں نے اپنے رب عزوجل سے محض وقتِ معلوم (مقررہ وقت) تک مہلت مانگی تھی، اور یہ وہی وقتِ معلوم ہے (جو آ پہنچا ہے)“۔ فرمایا:”پھر صفا (پہاڑی) کے شگاف سے دابۃ الارض (زمین کا جانور) نکلے گا، اور وہ اپنا پہلا قدم انطاکیہ میں رکھے گا، پھر وہ ابلیس کے پاس آ کر اسے تھپڑ مارے گا“۔
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے المعجم الکبیر اور المعجم الاوسط میں روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں اسحاق بن ابراہیم بن زبریق نامی راوی ہے جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12578M]


Majma al-Zawa'id Hadith 12578 in Urdu