الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْخِ وَالْقَذْفِ وَإِرْسَالِ الشَّيَاطِينِ وَالصَّوَاعِقِ
مسخ کیے جانے، پتھر مارے جانے، شیاطین کو چھوڑے جانے اور بجلیاں گرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12582
عَنْ صُحَارٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُخْسَفَ بِقَبَائِلَ، فَيُقَالُ: مَنْ بَقِيَ مِنْ بَنِي فُلَانٍ؟". قَالَ: فَعَرَفْتُ حِينَ قَالَ:" قَبَائِلَ" أَنَّهَا الْعَرَبُ ; لِأَنَّ الْعَجَمَ تُنْسَبُ إِلَى قُرَاهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا صحار عبدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک مختلف قبائل کو زمین میں دھنسا نہیں دیا جائے گا یہاں تک کہ یہ کہا: جائے گا: بنو فلاں میں سے کون بچا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ قبائل استعمال کیا تو اس سے مجھے پتہ چل گیا کہ اس سے مراد عرب ہیں کیونکہ عجمی لوگ تو اپنی بستیوں کے حوالے سے منسوب ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12582]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12582]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3403) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6834) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7404) اخرجه احمد فى المسند (483/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15526، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12582 in Urdu