الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْخِ وَالْقَذْفِ وَإِرْسَالِ الشَّيَاطِينِ وَالصَّوَاعِقِ
مسخ کیے جانے، پتھر مارے جانے، شیاطین کو چھوڑے جانے اور بجلیاں گرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12588
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ، لَا تَنْقَضِي الدُّنْيَا حَتَّى يَقَعَ بِهِمُ الْخَسْفُ وَالْقَذْفُ وَالْمَسْخُ". قَالُوا: وَمَتَى ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ النِّسَاءَ رَكِبْنَ السُّرُوجَ، وَكَثُرَتِ الْقَيْنَاتُ، وَفَشَتْ شَهَادَةُ الزُّورِ، وَاسْتَغْنَى الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ، وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَشَرِبَ الْمَصْلُوبُ فِي آنِيَةِ الشُّرْكِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ". قَالَ:" وَاسْتَغْنَى الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ، وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ، وَاسْتَذْفَرُوا وَاسْتَعَدُّوا". وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ، فَوَضَعَهَا عَلَى جَبْهَتِهِ، فَسَتَرَ وَجْهَهُ. وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس ذات کی قسم! جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک ان لوگوں کو زمین میں دھنسائے جانے، پتھر مارے جانے اور مسخ کیے جانے کا عذاب نہیں ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کب ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم عورتوں کو دیکھو کہ وہ زینوں پر سواری کر رہی ہیں، اور گانے والی عورتیں زیادہ ہو گئی ہیں، اور جھوٹی گواہی پھیل چکی ہے، مرد مردوں پر اور عورتیں، عورتوں پر اکتفاء کر رہی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں: ”مصلوب شخص سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیے گا۔ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مرد مردوں کے حوالے سے اور خواتین، خواتین کے حوالے سے بے نیاز ہو جائیں گے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی جنسی عمل کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کیا اور پھر آپ نے اسے چہرے پر رکھ کر اپنے چہرے کو ڈھانپ لیا۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12588]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3405)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5057، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8636»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12588 in Urdu