الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ
معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12624
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ [ بَدْرٍ، وَ ] حِصْنٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، وَهُمْ جُلُوسٌ جَمِيعًا عَلَى الْأَرْضِ، فَدَعَا لِعُيَيْنَةَ بِنُمْرُقَةٍ، فَأَجْلَسَهُ عَلَيْهَا، وَقَالَ:" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عیینہ بن بدر اور حصن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے اور سب لوگ زمین پر بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیینہ کے لئے ایک تکیہ منگوایا اور اس کو اس پر بٹھایا اور فرمایا: جب کسی قوم کا معزز شخص تمہارے پاس آئے، تو تم اس کی عزت افزائی کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12624]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12624]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12624 in Urdu