الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ إِكْرَامِ الْمُسْلِمِ
مسلمان کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12629
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَمْسَكَ بِرِكَابِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ لَا يَرْجُوهُ وَلَا يَخَافُهُ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمَازِنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمَازِنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کی رکاب تھامے، جس سے اسے کوئی توقع نہ ہو، اور اس سے کوئی خوف نہ ہو (یعنی وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایسا کرے) تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر مازنی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12629]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1016)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10678، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1016»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12629 in Urdu