🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12693
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمُرَةُ وَأَبُو أُمَامَةَ فَقَالَ:" إِنَّ الْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ لَيْسَا مِنَ الْإِسْلَامِ فِي شَيْءٍ، وَإِنَّ أَحْسَنَ النَّاسِ إِسْلَامًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَابْنُهُ وَقَالَ:" وَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ إِسْلَامًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا". وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک محفل میں موجود تھا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ تھے اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فحاشی اور فحش کلامی، یہ دونوں اسلام سے کوئی واسطہ نہیں رکھتی ہیں، لوگوں میں سب سے زیادہ عمدہ اسلام والا شخص وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے عمدہ ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے بھی نقل کیا ہے ان کے الفاظ یہ ہیں: ”لوگوں میں سب سے بہتر اسلام والے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12693]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7468) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2072) اخرجه احمد فى المسند 89/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12693 in Urdu