🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّلَامِ وَإِفْشَائِهِ وَفَضْلِهِ
سلام کرنے، اس کو پھیلانے اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12723
عَنْ هَانِئِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي شُرَيْحٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ. قَالَ:" إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ بَذْلُ السَّلَامِ وَحُسْنُ الْكَلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ، رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ہانی بن یزید ابوشریح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری کسی ایسے عمل کی طرف رہنمائی کیجئے جو مجھے جنت میں داخل کروا دے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”مغفرت کو واجب کرنے والی چیزوں میں سلام کو پھیلانا اور عمدہ گفتگو کرنا شامل ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن عبداللہ اشجعی ہے، امام أحمد بن حنبل اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12723]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (467/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 12723 in Urdu