🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ إِرْسَالِ السَّلَامِ
سلام بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12788
عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: جَاءَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ، وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ إِلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، فَدَخَلَا عَلَيْهِ فِي حِصْنٍ فِي نَاحِيَةِ الْمَدَائِنِ، فَأَتَيَاهُ، فَسَلَّمَا عَلَيْهِ وَحَيَّيَاهُ، ثُمَّ قَالَا: أَنْتَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَا: أَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي. فَارْتَابَا وَقَالَا: لَعَلَّهُ لَيْسَ الَّذِي نُرِيدُ، قَالَ لَهُمَا: أَنَا صَاحِبُكُمَا الَّذِي تُرِيدَانِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَالَسْتُهُ، فَإِنَّمَا صَاحِبُهُ مَنْ دَخَلَ مَعَهُ الْجَنَّةَ، فَمَا حَاجَتُكُمَا؟ قَالَا: جِئْنَاكَ مِنْ عِنْدِ أَخٍ لَكَ بِالشَّامِ. فَقَالَ: مَنْ هُوَ؟ قَالَا: أَبُو الدَّرْدَاءِ. قَالَ: فَأَيْنَ هَدِيَّتُهُ الَّتِي أَرْسَلَ بِهَا مَعَكُمَا؟ قَالَا: مَا أَرْسَلَ مَعَنَا هَدِيَّةً. قَالَ: اتَّقِيَا اللَّهَ وَأَدِّيَا الْأَمَانَةَ، مَا جَاءَنِي أَحَدٌ مِنْ عِنْدِهِ إِلَّا جَاءَ مَعَهُ بِهَدِيَّةٍ. قَالَا: لَا يَرْفَعُ عَلَيْنَا هَذَا، إِنَّ لَنَا أَمْوَالًا فَاحْتَكِمْ فِيهَا. قَالَ: مَا أُرِيدُ أَمْوَالَكُمَا، وَلَكِنِّي أُرِيدُ الْهَدِيَّةَ الَّتِي بَعَثَ بِهَا مَعَكُمَا. قَالَا: وَاللَّهِ مَا بَعَثَ مَعَنَا بِشَيْءٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لَنَا: إِنَّ فِيكُمْ رَجُلًا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَلَا بِهِ لَمْ يَبْغِ أَحَدًا غَيْرَهُ، فَإِذَا أَتَيْتُمَاهُ فَأَقْرِئَاهُ مِنِّي السَّلَامَ. قَالَ: فَأَيُّ هَدِيَّةٍ كَنْتُ أُرِيدُ مِنْكُمَا غَيْرَ هَذِهِ؟ وَأَيُّ هَدِيَّةٍ أَفْضَلُ مِنَ السَّلَامِ تَحِيَّةً مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَسْعُودِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوالبختری بیان کرتے ہیں: اشعث بن قیس اور جریر بن عبداللہ بجلی سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، یہ دونوں حضرات مدائن کے نواحی علاقے میں موجود ایک قلعے میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، ان دونوں حضرات نے انہیں سلام کیا، پھر ان دونوں نے دریافت کیا: کیا آپ سلمان فارسی ہیں۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ ان دونوں نے دریافت کیا: کیا آپ اللہ کے رسول کے ساتھی ہیں، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، ان دونوں کو اس بارے میں شک ہوا، ان دونوں نے سوچا کہ شاید یہ وہ والے فرد نہیں ہیں، جن سے ہم ملنا چاہتے ہیں، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے فرمایا کہ میں تمہارا وہی متعلقہ فرد ہوں جس سے تم ملنا چاہتے ہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، آپ کے ساتھ بیٹھا ہوں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی وہ ہو گا، جو آپ کے ساتھ جنت میں داخل ہو گا، تم دونوں کو کیا کام ہے؟ ان دونوں نے جواب دیا: ہم دونوں آپ کے پاس شام میں موجود آپ کے بھائی کی طرف سے آئے ہیں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وہ کون ہیں؟ ان دونوں نے جواب دیا: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اس کا تحفہ کہاں ہے جو اس نے تم دونوں کے ہمراہ بھیجا ہے، تو ان دونوں نے جواب دیا: انہوں نے تو ہمارے ساتھ کوئی تحفہ نہیں بھیجا، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دونوں اللہ سے ڈرو اور امانت ادا کرو، اس کے پاس سے جو بھی شخص میرے پاس آتا ہے وہ اس کی طرف سے تحفہ ساتھ لاتا ہے، ان دونوں نے کہا: یہ چیز ہمارے سامنے نہ اٹھائی جائے، ہمارے پاس اپنا مال ہے، آپ اس کے بارے میں جو چاہیں ارشاد فرمائیں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم دونوں کا مال نہیں چاہتا، میں وہ تحفہ چاہتا ہوں، جو اس نے تم دونوں کے ہمراہ بھیجا ہو گا، تو ان دونوں نے کہا: اللہ کی قسم! انہوں نے ہمارے ہمراہ کوئی چیز نہیں بھیجی، البتہ انہوں نے ہم سے یہ کہا: تھا کہ تمہارے درمیان ایک ایسا شخص ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کے ساتھ تنہا ہوتے تھے، تو آپ اس کی موجودگی میں کسی اور کے ساتھ ہونے کے طلب گار نہیں ہوتے تھے، تو جب تم دونوں اس کے پاس جاؤ، تو اسے میری طرف سے سلام کہنا، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہی تو وہ تحفہ ہے جو میں تم سے حاصل کرنا چاہ رہا تھا، سلام سے زیادہ اچھا تحفہ اور کون سا ہو سکتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحیت ہے، برکت والی چیز ہے اور پاکیزہ چیز ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یحیی بن ابراہیم مسعودی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6058)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12788 in Urdu