الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12806
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدِ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَأَمَّ قَوْمًا فَلَا يَخْتَصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَدْخُلْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ حَتَّى يَسْتَأْنِسَ وَيُسَلِّمَ، فَإِذَا نَظَرَ فِي قَعْرِ الْبَيْتِ فَقَدْ دَخَلَ".

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو وہ نماز میں ایسی حالت میں شریک نہ ہو کہ اس نے پیشاب یا پاخانے کو روک کے رکھا ہوا ہو، جب تک وہ ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا، اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور پھر وہ کسی قوم کی امامت کرے، تو وہ دعا کرتے ہوئے بطور خاص اپنے لئے ہی دعا نہ کرے (بلکہ سب کے لئے دعا کرے) اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، وہ کسی گھر میں اس وقت تک داخل نہ ہو، جب تک اجازت نہیں لے لیتا اور پہلے سلام نہیں کر لیتا، اگر وہ گھر کے اندرونی حصے میں نظر داخل کرتا ہے، تو گویا وہ داخل ہو گیا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7505)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7505»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 12806 in Urdu