الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12816
وَعَنْ جَرِيرٍ أَنَّ عُيَيْنَةَ بْنَ حِصْنٍ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ عَائِشَةُ فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ إِلَى جَانِبِكَ؟ قَالَ:" عَائِشَةُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا أَنْزِلُ لَكَ عَنْ خَيْرٍ مِنْهَا؟ - يَعْنِي امْرَأَتَهُ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا". فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ فَاسْتَأْذِنْ". فَقَالَ لَهُ: إِنَّهَا يَمِينٌ عَلَيَّ أَنْ لَا أَسْتَأْذِنَ عَلَى مُضَرِيٍّ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ:" هَذَا أَحْمَقُ مُتَّبَعٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ حَافِظٌ رَحَّالٌ، قِيلَ فِيهِ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُطِيعٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عیینہ بن حصن رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں، اس نے دریافت کیا: یہ آپ کے پہلو میں موجود خاتون کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ ہے۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کے لئے اس سے زیادہ بہتر عورت سے لاتعلقی اختیار نہ کر لوں۔ اس کی مراد اس کی اپنی بیوی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم باہر جاؤ اور اجازت مانگو، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے یہ قسم اٹھائی ہوئی ہے کہ میں مضر قبیلے کے کسی شخص سے اندر آنے کی اجازت نہیں مانگوں گا (اس کے چلے جانے کے بعد) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دریافت کیا: یہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک ایسا احمق تھا جس کی پیروی کی جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ حافظ الحدیث ہے، جس نے علم حدیث کی طلب میں بہت زیادہ سفر کیا ہے۔ اس کے بارے میں یہ بھی کہا: گیا ہے کہ وہ اتنے پائے کا نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن محمد بن مطیع کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12816]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2269)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12816 in Urdu