🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12870
وَعَنْهُ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا - وَكُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَكْتَنِيَ بِأَبِي حَرْبٍ - فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَنَّكَهُ فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُ ابْنِي؟". فَقُلْنَا: حَرْبًا. فَقَالَ:" هُوَ الْحَسَنُ". ثُمَّ وُلِدَ الْحُسَيْنُ فَسَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَنَّكَهُ، فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُ ابْنِي؟". فَقُلْنَا: حَرْبًا. فَقَالَ:" هُوَ الْحُسَيْنُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا کیونکہ مجھے یہ بات پسند تھی کہ میری کنیت ابوحرب ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اسے گھٹی دی پھر آپ نے دریافت کیا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کی: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حسن ہے۔ پھر حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے اسے گھٹی دی آپ نے دریافت کیا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کی: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حسین ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12870]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1998)، أخرجه مسند أحمد برقم: 771، وأخرجه مسند البزار برقم: 743، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2776»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12870 in Urdu