🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12876
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ:
أَنَّهُ أَتَى أُنَاسٌ يُرِيدُونَ أَنْ يُغَيِّرُوا أَسْمَاءَهُمْ، قَالَ: فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَانِي، وَأَنَا غُلَامٌ حَدَثٌ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: عَتَلَةُ بْنُ عَبْدٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَلْ أَنْتَ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ، أَرِنِي سَيْفَكَ"، فَسَلَّهُ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْهِ، إِذَا هُوَ سَيْفٌ فِيهِ دِقَّةٌ وَضَعْفٌ، فَقَالَ:" لَا تَضْرِبْ بِهَذَا، وَلَكِنِ اطْعَنْ بِهِ طَعْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ وَرِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ وہ کہتے ہیں: وہ کچھ افراد سمیت آئے وہ لوگ یہ چاہتے تھے کہ اپنے نام تبدیل کر لیں، راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو مجھے بلایا میں کمسن لڑکا تھا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: عطلہ بن عبد۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عتبہ بن عبد ہو، تم اپنی تلوار مجھے دکھاؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے میان سے نکالا، اسے دیکھا تو وہ ایک ایسی تلوار تھی جو پتلی تھی اور کمزور تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے ذریعے ضرب نہ لگانا بلکہ اسے چبھو دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12876]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12876 in Urdu