الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12892
وَعَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ اسْمُهُ: عَبْدُ كَلُّوبٍ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَمَرَّ بِهِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ:" تَعَالَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ". فَقَالَ لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَطْلُبِ الْإِمَارَةَ، فَإِنَّكَ إِنْ طَلَبْتَهَا فَأَوْلَيْتَهَا، وُكِلْتَ إِلَيْهَا، وَإِنْ لَمْ تَطْلُبْهَا أُعِنْتَ عَلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مُرْسَلًا مِنْ طَرِيقِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مُرْسَلًا مِنْ طَرِيقِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ کا نام عبدکلوب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا تھا، ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وضو کر رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: عبدالرحمن ادھر آؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم کبھی حکومت طلب نہ کرنا کیونکہ اگر تم نے اسے طلب کیا اور وہ تمہیں دے دی گئی تو تمہیں اس کے حوالے کر دیا جائے گا، اور اگر تم نے اسے طلب نہ کیا تو اس بارے میں تمہاری مدد کی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط ”مرسل“ روایت کے طور پر اسحاق بن عبداللہ بن کیسان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12892]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط ”مرسل“ روایت کے طور پر اسحاق بن عبداللہ بن کیسان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12892]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20095، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2346، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6981»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12892 in Urdu