🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِي الْعُطَاسِ وَمَا يَقُولُ الْعَاطِسُ وَمَا يُقَالُ لَهُ
چھینکنے کا بیان اور چھینکنے والا شخص کیا پڑھے اور اسے کیا کہا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12900
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ذِي الْجَنَاحَيْنِ:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا عَطَسَ حَمَدَ اللَّهَ، فَيُقَالُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَيَقُولُ:" يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر (یہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ وہ ہیں) جو ذوالجناحین ہیں (یعنی پروں والے ہیں) وہ (یعنی عبداللہ بن جعفر) بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب چھینک آتی تھی تو آپ اللہ کی حمد بیان کرتے تھے، آپ سے یہ کہا: جاتا تھا اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، تو آپ یہ فرماتے تھے: اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت پر ثابت قدم رکھے اور تمہارے معاملات ٹھیک کرے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اگرچہ اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12900]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1751، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 157»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 12900 in Urdu