الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِي الْعُطَاسِ وَمَا يَقُولُ الْعَاطِسُ وَمَا يُقَالُ لَهُ
چھینکنے کا بیان اور چھینکنے والا شخص کیا پڑھے اور اسے کیا کہا جائے؟
حدیث نمبر: 12903
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ". قَالُوا: مَا نَقُولُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قُولُوا: يَرْحَمُكَ اللَّهُ". قَالَ: مَا أَقُولُ لَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قُلْ لَهُمْ: يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو چھینک آ گئی، اس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! میں کیا کہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم الحمدللہ کہو! لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ہم اسے کیا کہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے یہ کہو: اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، اُس شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! پھر میں انہیں کیا کہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان سے یہ کہو: اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو ہدایت پر ثابت قدم رکھے اور تمہارے معاملات ٹھیک کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ حدیث میں کمزور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12903]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (4946) اخرجه احمد فى المسند (79/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23975»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12903 in Urdu