🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابٌ فِيمَنْ عَطَسَ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ
اس شخص کا بیان جو چھینکتا ہے، اور اللہ تعالیٰ حمد کا بیان نہیں کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12911
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ عَامِرَ بْنَ الطُّفَيْلِ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَرَاجَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَارْتَفَعَ صَوْتُهُ، وَثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قَائِمٌ بِسَيْفِهِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا عَامِرُ غُضَّ مِنْ صَوْتِكَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَمَا أَنْتَ وَذَاكَ؟ فَقَالَ ثَابِتٌ: أَمَا وَالَّذِي أَكْرَمَهُ، لَوْلَا أَنْ يَكْرَهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَضَرَبْتُ بِهَذَا السَّيْفِ رَأْسَكَ. فَنَظَرَ إِلَيْهِعَامِرٌ وَهُوَ جَالِسٌ، وَثَابِتٌ قَائِمٌ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ يَا ثَابِتُ لَئِنْ عَرَضْتَ نَفْسَكَ لِي لَتُوَلِّيَنَّ عَنِّي، فَقَالَ ثَابِتٌ: أَمَا وَاللَّهِ يَا عَامِرُ لَئِنْ عَرَضْتَ نَفْسَكَ لِلِسَانِي لَتَكْرَهَنَّ حَيَاتِي. فَعَطَسَ ابْنُ أَخٍ لِعَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ، فَحَمِدَ اللَّهَ، فَشَمَّتَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عَطَسَ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ، فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ، فَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَامِرٌ: شَمَّتَّ هَذَا الصَّبِيَّ وَتَرَكْتَنِي؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَهُوَ بِطُولِهِ فِي غَزْوَةِ بِئْرِ مَعُونَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عامر بن طفیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ منورہ آیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بحث کرنے لگا، اس کی آواز بلند ہو گئی، اس وقت سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا: اے عامر! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی آواز کو پست رکھو، اس نے کہا: تمہارا اس بات کے ساتھ کیا واسطہ ہے، سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عزت عطا کی ہے، اگر یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار نہ گزرتی ہوتی تو میں نے اس تلوار کے ذریعے تمہارا سر اڑا دینا تھا، عامر نے سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا، عامر بیٹھا ہوا تھا اور سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے تھے۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! اے ثابت اگر تم اپنے آپ کو میرے مقابلے میں پیش کرو، تو تم ضرور مجھ سے پھر جاؤ گے، تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اے عامر اگر تم اپنے آپ کو صرف میری زبان کے مقابلے میں پیش کر دو، تو تمہیں میری زندگی بری لگے گی، اس وقت عامر بن طفیل کے بھتیجے کو چھینک آئی، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو چھینک کا جواب دیا: پھر عامر بن طفیل کو چھینک آئی، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب نہیں دیا، تو عامر نے کہا: آپ نے اس بچے کو جواب دیدیا ہے، اور مجھے نہیں دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل حدیث کے طور پر غزوہ بئر معونہ میں موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7524)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7028»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12911 in Urdu