الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ النَّهْيِ عَنِ اللَّعْنِ وَالسَّبِّ
لعنت کرنے اور گالی دینے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13003
وَعَنْ أَبِي تَمِيمِيَّةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ:
أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَوْ قَالَ: أَنْتَ مُحَمَّدٌ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: مَا تَدْعُو؟ قَالَ:" أَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَحْدَهُ. مَنْ إِذَا كَانَ لَكَ ضُرٌّ فَدَعْوَتَهُ كَشَفَهُ عَنْكَ، وَمَنْ إِذَا أَصَابَكَ عَامُ سَنَةٍ فَدَعَوْتَهُ أَنْبَتَ لَكَ، وَمَنْ إِذَا كُنْتَ فِي أَرْضٍ قَفْرٍ فَأَضْلَلْتَ، فَدَعْوَتَهُ رَدَّ عَلَيْكَ". فَأَسْلَمَ الرَّجُلُ، ثُمَّ قَالَ: أَوْصِنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" لَا تَسُبَّنَّ شَيْئًا" - أَوْ قَالَ:" أَحَدًا" شَكَّ الْحَكَمُ - قَالَ: فَمَا سَبَبْتُ بَعِيرًا وَلَا شَاةً، مُنْذُ أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ فُضَيْلٍ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابوتمیمہ ہجیمی اپنی قوم کے ایک فرد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ کہتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: وہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ایک شخص آپ کے پاس آیا، اس نے دریافت کیا: کیا آپ اللہ کے رسول ہیں؟ راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: کیا آپ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس نے دریافت کیا: آپ کس بات کی دعوت دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت (کا اقرار کرنے) کی دعوت دیتا ہوں جو ایسا ہے کہ جب تمہیں کوئی تکلیف لاحق ہو، اور تم اس سے دعا کرو، تو وہ تم سے اس تکلیف کو دور کر دے گا، اور جب تمہیں قحط سالی لاحق ہو اور تم اس سے دعا کرو، تو وہ تمہارے لئے چیزیں اگا دے گا، اور جب تم کسی ویرانے میں موجود ہو، اور تمہاری سواری گم ہو جائے اور تم اس سے دعا کرو، تو وہ تمہاری سواری واپس کر دے گا، اس شخص نے اسلام قبول کر لیا، پھر اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی یہ تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم کسی چیز کو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کسی فرد کو برا ہرگز نہ کہنا، یہ شک حکم نامی راوی کو ہے وہ صاحب بیان کرتے ہیں: جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تلقین کی ہے۔ اس کے بعد میں نے کبھی کسی اونٹ اور بکری کو بھی برا نہیں کہا:۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن فضیل ہے، جسے امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13003]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (377/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16180، 22694، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19982»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13003 in Urdu