🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَدِ وَالظَّنِّ
حسد اور بدگمانی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13046
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" ثَلَاثٌ لَازِمَاتُ أُمَّتِي: الطِّيَرَةُ، وَالْحَسَدُ، وَسُوءُ الظَّنِّ". فَقَالَ رَجُلٌ: مَا يُذْهِبُهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِمَّنْ هُنَّ فِيهِ؟ قَالَ:" إِذَا حَسَدْتَ فَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَإِذَا ظَنَنْتَ فَلَا تَتَحَقَّقُ، وَإِذَا تَطَيَّرْتَ فَامْضِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں میری امت کو لاحق ہوں گی، فال نکالنا، حسد کرنا اور بدگمانی کرنا۔ ایک شخص نے عرض کی: ان کو کون سی چیز ختم کر سکتی ہے؟ یا رسول اللہ! ان لوگوں سے جن میں یہ چیزیں پائی جاتی ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم حسد کرو، تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور جب تم بدگمانی کرو، تو اس کی تحقیق نہ کرو اور جب تم فال نکالو تو (بدشگونی کی صورت میں بھی) اسے کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس انصاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13046]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3227)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3227»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13046 in Urdu