الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ الْمُؤْمِنِ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ
مومن الفت رکھتا ہے، اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے
حدیث نمبر: 13099
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ بَهْرَامَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن الفت رکھتا ہے، اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے، اور ایسے شخص میں بھلائی نہیں ہے، جو الفت نہیں رکھتا اور اس سے الفت نہیں رکھی جاتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں علی بن بہرام کے حوالے سے عبدالملک بن ابوکریمہ سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13099]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8945، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 67»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13099 in Urdu