الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. بَابُ أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا
اپنے دوست سے محبت مناسب حد تک رکھو
حدیث نمبر: 13104
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ بِغَيْضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْفِهْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے دوست کے ساتھ محبت مناسب حد تک رکھو کیونکہ ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دشمن بن جائے، اور اپنے دشمن کے ساتھ دشمنی مناسب حد تک رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر فہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13104]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر فہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13104]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5115»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13104 in Urdu