الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13137
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ أَنَّهُ عَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا كَانَ يَأْكُلُ لُحُومَ النَّاسِ". ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ رَطْبَةٍ، فَوَضَعَهَا عَلَى قَبْرِهِ وَقَالَ:" لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا یعلیٰ بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انہیں یہ بات پتہ ہے کہ آپ قبر کے پاس تشریف لائے، جس کے مردے کو عذاب ہو رہا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ شخص لوگوں کا گوشت کھایا کرتا تھا، پھر آپ نے ایک تر شاخ منگوائی اور اسے اس کی قبر پر رکھ دیا اور ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے کہ جب تک یہ شاخ تر رہے۔ اس وقت تک اس شخص کے (عذاب میں) تخفیف ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13137]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (172/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17110، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2434»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13137 in Urdu