الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13144
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْجَزَ - أَوْ قَالَ: مَا أَصْعَبَ - فُلَانًا! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اغْتَبْتُمْ صَاحِبَكُمْ وَأَكَلْتُمْ لَحْمَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ: إِنَّ رَجُلًا قَامَ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَوْا فِي قِيَامِهِ عَجْزًا، فَقَالُوا: مَا أَعْجَزَ فُلَانًا! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكَلْتُمْ أَخَاكُمْ وَاغْتَبْتُمُوهُ". وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَيُقَالُ لَهُ: حَمَّادٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص کتنا عاجز ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) فلاں شخص کتنا کمزور ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اپنے ساتھی کی غیبت کی ہے اور تم نے اس کا گوشت کھایا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کے گیا، لوگوں نے اس کے اٹھنے میں عاجز ہونا دیکھا تو یہ کہا: فلاں شخص کتنا عاجز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں نے اپنے بھائی کو کھایا ہے اور تم لوگوں نے اس کی غیبت کی ہے۔“ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور ایک قول کے مطابق حماد ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13144]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6151) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (461)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 461، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5366/3»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13144 in Urdu