🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَلَى سَطْحٍ بِغَيْرِ تَحْجِيرٍ أَوْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ
اس شخص کا بیان جو اطراف میں دیوار (یعنی منڈیر) کے بغیر والی چھت پر سو جائے یا سمندر میں طغیانی کے وقت سمندر کا سفر کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13178
وَعَنِ ابْنِ عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ: كُنَّا بِفَارِسٍ وَعَلَيْنَا أَمِيرٌ يُقَالُ لَهُ: زُهَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاتَ فَوْقَ إِجَارٍ - أَوْ فَوْقَ بَيْتٍ - لَيْسَ حَوْلَهُ شَيْءٌ يَرُدُّ رِجْلَهُ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ بَعْدَمَا يَرْتَجُّ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا وَكِلَاهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ فارس میں موجود تھے ہمارے امیر زہیر بن عبداللہ تھے۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ مجھے ایک شخص نے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص گھر کی ایسی چھت پر رات بسر کرے جس کے اردگرد (اونچے کنارے یعنی منڈیر) نہ ہوں جو اس کے پاؤں کو لوٹا سکیں (یعنی رکاوٹ بن سکیں) تو اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور جو شخص سمندر میں طغیانی کے وقت سمندری سفر کرے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13178]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (79/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20225، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2431/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13178 in Urdu