الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. بَابٌ فِيمَنْ يَضْطَجِعُ وَيَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى
جو شخص لیٹا ہو، اور اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہو
حدیث نمبر: 13182
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ، إِذْ جَاءَنِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا يَا ابْنَ جُبَيْرٍ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَوَجَدْنَاهُ مُسْتَلْقِيًا رَافِعًا رِجْلَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، فَسَلَّمْنَا وَجَلَسْنَا، فَرَفَعَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ يَدَهُ إِلَى رِجْلِ أَبِي سَعِيدٍ، فَقَرَصَهَا قَرْصَةً شَدِيدَةً، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ يَا ابْنَ أُمَّ، لَقَدْ أَوْجَعْتَنِي. فَقَالَ لَهُ: ذَلِكَ أَرَدْتُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِ اللَّهَ لَمَّا قَضَى خَلَقَهُ اسْتَلْقَى، فَوَضْعَ رِجْلَهُ عَلَى الْأُخْرَى وَقَالَ: لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِي أَنْ يَفْعَلَ هَذَا". فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَاللَّهِ لَا أَفْعَلُهُ أَبَدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ مَشَايِخَ ثَلَاثَةٍ: جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّوْفَلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، فَأَحْمَدُ بْنِ رِشْدِينَ ضَعِيفٌ، وَالِاثْنَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبید بن حنین بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور بولے: اے ابن جبیر! تم ہمارے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی طرف چلو۔ ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے انہیں پایا کہ وہ چت لیٹے ہوئے تھے اور انہوں نے دایاں پاؤں بائیں پاؤں پر رکھا ہوا تھا، ہم نے سلام کیا اور بیٹھ گئے، سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے ہاتھ بلند کیا اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی ٹانگ پر زور سے چٹکی کاٹی، تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سبحان اللہ! اے میری ماں کے بیٹے آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے، تو سیدنا قتاده بن نعمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں یہی ارادہ رکھتا تھا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ نے اپنی تخلیق کو مکمل کر لیا (یا اپنی مخلوق کے بارے میں فیصلہ کیا) تو وہ سیدھا لیٹا اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا اور پھر فرمایا: میری مخلوق میں سے کسی کے لئے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔“ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اب میں کبھی ایسا نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے تین مشائخ کے حوالے سے نقل کی ہے جعفر بن سلیمان نوفلی، أحمد بن رشدین مصری اور أحمد بن داؤد مکی أحمد بن رشدین ضعیف ہے اور باقی دو سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13182]
یہ روایت امام طبرانی نے تین مشائخ کے حوالے سے نقل کی ہے جعفر بن سلیمان نوفلی، أحمد بن رشدین مصری اور أحمد بن داؤد مکی أحمد بن رشدین ضعیف ہے اور باقی دو سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13182 in Urdu