🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
145. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَحْدَةِ
اکیلے ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13206
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنْ رَجُلًا خَرَجَ، فَتَبِعَهُ رَجُلَانِ، وَرَجُلٌ يَتْلُوهُمَا يَقُولُ: ارْجِعُوا ارْجِعُوا. قَالَ: فَرَجَعَا قَالَ: فَقَالَ لَهُ: إِنَّ هَذَيْنِ شَيْطَانَانِ، وَإِنِّي لَمْ أَزَلْ بِهِمَا حَتَّى رَدَدْتُهُمَا، فَإِذَا أَتَيْتَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْرِئْهُ السَّلَامَ، وَأَعْلِمْهُ أَنَّا فِي جَمْعِ صَدَقَاتِنَا، وَلَوْ كَانَتْ تَصْلُحُ لَهُ أَرْسَلْنَا بِهَا إِلَيْهِ. قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَلْوَةِ عِنْدَ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نکلا، اس کے پیچھے دو آدمی گئے اور ان دونوں کے پیچھے ایک اور شخص تھا جو یہ کہہ رہا تھا، تم لوگ واپس آ جاؤ، تم لوگ واپس آ جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: تو دو افراد واپس آ گئے، تو انہوں نے ان سے کہا: یہ دونوں دو شیطان ہیں، میں مسلسل ان دونوں کے ساتھ رہا یہاں تک کہ میں نے انہیں واپس کروا دیا، جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کہنا اور انہیں یہ بتانا کہ ہم اپنے صدقات جمع کرنے میں مصروف ہیں، اگر یہ آپ کے لئے جائز ہوتے تو ہم انہیں آپ کی طرف بھجوا دیتے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت خلوت سے منع کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13206]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2510)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2506»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13206 in Urdu