🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الضَّرْبِ عَلَى الْوَجْهِ وَالنَّهْيِ عَنْ سَبِّهِ
چہرے پر مارنے کی ممانعت اور چہرے کو برا کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13219
عَنْ أَسَدِ بْنِ وَدَاعَةَ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: جَرِيرٌ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَهْلِي يَعْصُونِي فَبِمَ أُعَاقِبُهُمْ؟ قَالَ:" تَعْفُو". ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ، حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ:" إِنْ عَاقَبْتَ فَعَاقِبْ بِقَدْرِ الذَّنْبِ، وَاتَّقِ الْوَجْهَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَسَدٌ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ، فَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا كُلُّهُمْ، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.
اسد بن وداعہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام جریر تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے گھر والے میری نافرمانی کرتے ہیں، تو میں کس چیز کے ذریعے انہیں سزا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم معاف کر دو۔ اس نے دوسری مرتبہ یہی بات کی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہی بات ارشاد فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے سزا ہی دینی ہے تو تم گناہ کے حساب سے سزا دینا اور چہرے پر مارنے سے بچنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اسد نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، تو
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13219]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2130)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2130»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 13219 in Urdu