الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
151. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک، اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
حدیث نمبر: 13230
وَعَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ الْخَطْمِيِّ قَالَ: زَارَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى قُبَاءَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْجِعَ جِئْنَاهُ بِحِمَارٍ يَتَخَالَى قَطُوفٍ، فَرَكِبَ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْغُلَامُ يَأْتِي مَعَكَ يَرُدُّ الدَّابَّةَ. قَالَ:" صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْكَبْهُ وَرُدَّهُ عَلَيْنَا. فَذَهَبَ بِهِ وَرَدَّهُ عَلَيْنَا وَهُوَ هِمْلَاجٌ مَا يُسَايَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ بن مالک خطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے ملنے کے لئے قباء تشریف لائے، جب آپ واپس جانے لگے، تو ہم آپ کی خدمت میں ایک گدھا لے کے آئے جو چھوٹے قدم اٹھاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ لڑکا آپ کے ساتھ جائے گا، اور جانور کو واپس لے آئے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جانور کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہی اس پر سوار ہو جائیں اور آپ ہی ہمیں واپس بھجوا دیجئے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف لے گئے اور پھر آپ نے وہ ہمیں واپس بھجوا دیا، جب وہ آیا تو وہ تیز تیز قدم اٹھا رہا تھا، یہاں تک کہ اس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13230]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13230]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13230 in Urdu