الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
156. بَابٌ فِي الْمُدَافِعِ عَنْ قَوْمِهِ
اپنی قوم کا دفاع کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 13245
عَنْ خَالِدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ الْمُدْلِجِيِّ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَسْفَانَ، فَقَالَ رَجُلٌ: هَلْ لَكَ فِي عَقَائِلِ النِّسَاءِ وَأُدْمِ الْإِبِلِ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ؟ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ، نَعْرِفُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ الْقَوْمِ الْمُدَافِعُ عَنْ قَوْمِهِ مَا لَمْ يَأْثَمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا خالد بن عبیداللہ بن حرملہ مدلجی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عسفان کے مقام پر ٹھہرے تو ایک شخص نے عرض کی: کیا آپ بنو مدلج کی معزز خواتین اور عمدہ گندمی رنگ کے اونٹوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، حاضرین میں بنو مدلج سے تعلق رکھنے والا ایک شخص موجود تھا، ہمیں اس کے چہرے سے ناگواری کا اندازہ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے، جو اپنی قوم کی طرف سے دفاع کرے جبکہ وہ کوئی گناہ کا کام نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13245]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13245]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4130)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4130»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13245 in Urdu