🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1327
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَيْضًا أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ فَاطِمَةَ، فَنَاوَلَتْهُ كَتِفَ شَاةٍ مَطْبُوخَةٍ فَأَكَلَهَا، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَأَخَذَتْ ثِيَابَهُ، فَقَالَتْ: أَلَا تَوَضَّأُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مِمَّ يَا بُنَيَّةُ؟" قَالَتْ: قَدْ أَكَلْتَ مِمَّا مَسَّتْهُ النَّارُ. قَالَ:" إِنَّ أَطْهَرَ طَعَامِكُمْ لَمَا مَسَّتْهُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بکری کے شانے کا پکا ہوا گوشت پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ کر نماز ادا کرنے لگے، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ کا کپڑا پکڑ لیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے میری بیٹی! کس وجہ سے؟ انہوں نے عرض کی: آپ نے آگ پر پکی ہوئی چیز کھائی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے کھانے میں سب سے زیادہ پاکیزہ وہ (کھانا) ہوتا ہے، جو آگ پر پکا ہو۔ اس روایت کو امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1327]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1327 in Urdu