الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ وَالْمَدْحِ وَالْمَدَّاحِينَ
حمد کرنے، تعریف کرنے اور تعریف کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13290
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِي وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَهُوَ حَسَنُ الْإِسْنَادِ لَوْ سَلِمَ مِنْ هَذَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم لوگ مدح کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈال دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن قاسم بن ابوبزہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، یہ سند کے اعتبار سے حسن ہے اگر اس سے سلامت ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13290]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2024)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5651، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3989»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13290 in Urdu