الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ وَالْمَدْحِ وَالْمَدَّاحِينَ
حمد کرنے، تعریف کرنے اور تعریف کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13294
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَحَدٌ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ; وَذَلِكَ أَنَّهُ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ، وَمَا أَحَدٌ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْمِدْحَةُ مِنَ اللَّهِ ; وَذَلِكَ لِأَنَّهُ مَدَحَ نَفْسَهُ، وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْعُذْرُ مِنَ اللَّهِ وَذَلِكَ أَنَّهُ اعْتَذَرَ إِلَى خَلْقِهِ، وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْحَمْدُ مِنَ اللَّهِ، وَذَلِكَ أَنَّهُ حَمِدَ نَفْسَهُ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ:" لَا أَغْيَرُ وَلَا أَحَبُّ إِلَيْهِ الْمَدْحُ". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ بْنِ نُمَيْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت والا اور کوئی نہیں ہے اسی وجہ سے اس نے فحش چیزوں کو حرام قرار دیا ہے، اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ تعریف کسی اور کے نزدیک زیادہ پسندیدہ نہیں ہے، اسی لئے اس نے اپنی مدح بیان کی ہے اور کسی کے نزدیک عذر قبول کرنا، اللہ تعالیٰ سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے، اسی وجہ سے اس نے اپنی مخلوق کی طرف عذر بھیجا ہے، اور کسی کے نزدیک حمد اللہ تعالیٰ سے زیادہ محبوب نہیں ہے، اسی وجہ سے اس نے اپنی حمد خود بیان کی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں صرف یہ کلمات مذکور ہیں: ”کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت والا اور کوئی نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ مدح اور کسی کو پسند نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حماد بن نمیر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13294]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حماد بن نمیر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13294]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10378)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4361، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10378»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13294 in Urdu