الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ
شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13303
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ وَحُنَيْنَ وَالطَّائِفَ، وَكَانَ رَجُلًا شَاعِرًا فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنِي فِي الشِّعْرِ. فَقَالَ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ مَا بَيْنَ لُبَّتِكَ إِلَى عَانَتِكَ قَيْحًا، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، امْسَحْ عَلَى رَأْسِي. فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، فَمَا قُلْتُ بَعْدَ ذَلِكَ بَيْتَ شِعْرٍ. وَلَقَدْ عُمِّرَ مَالِكٌ حَتَّى شَابَ رَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ، وَمَا شَابَ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَقَالَ:" قَيْحًا وَصَدِيدًا". وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ فتح مکہ، غزوہ حنین اور غزوہ طائف میں شرکت کی ہے۔ وہ ایک شاعر شخص تھے، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے شعر کے بارے میں حکم بیان کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری گردن سے لے کے تمہاری ناف کے نچلے حصے تک کی جگہ پیپ سے بھر جائے، یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھری ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے سر پر ہاتھ پھیریے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے کبھی شعر کا ایک مصرعہ بھی نہیں کہا:، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ کی عمر طویل ہوئی تھی، یہاں تک کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے تمام بال سفید ہو گئے تھے، لیکن وہ مقام سفید نہیں ہوا تھا جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک رکھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”پیپ اور خون آلود پیپ۔“ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13303]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”پیپ اور خون آلود پیپ۔“ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13303]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13303 in Urdu