الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
حدیث نمبر: 1331
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَكَلَ عَرْقًا، فَجَاءَ بِلَالٌ بِالْأَذَانِ فَقَامَ لِيُصَلِّيَ، فَأَخَذْتُ بِثَوْبِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ:" مِمَّ أَتَوَضَّأُ يَا بُنَيَّةُ؟" فَقُلْتُ: مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ:" أَوَلَيَسَ أَطْيَبُ طَعَامِكُمْ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَوَلَيْسَ أَطْهَرُ طَعَامِكُمْ"، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ وُلِدَ بَعْدَ وَفَاةِ فَاطِمَةَ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَوَلَيْسَ أَطْهَرُ طَعَامِكُمْ"، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ وُلِدَ بَعْدَ وَفَاةِ فَاطِمَةَ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعٌ.
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی والا گوشت کھایا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو بلانے کے لیے آئے، تو آپ نماز ادا کرنے کے لیے اُٹھ گئے، میں نے آپ کا کپڑا پکڑا، اور میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میری بیٹی! میں کس وجہ سے وضو کروں؟ میں نے عرض کی: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارا سب سے زیادہ پاکیزہ کھانا وہ نہیں ہوتا، جو آگ پر پکا ہو؟۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ لفظ نقل کیا ہے: ”سب سے زیادہ پاک کھانا“۔ حسن بن ابوالحسن نامی راوی کی پیدائش، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد ہوئی تھی اور
یہ روایت ”منقطع“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1331]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25879»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1331 in Urdu