🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
177. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ
شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13311
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: كُنَّا قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَسَمِعَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا يَتَغَنَّيَانِ، وَأَحَدُهُمَا يُجِيبُ الْآخَرَ وَهُوَ يَقُولُ:
لَا يَزَالُ حَوَارِيَّ تَلُوحُ عِظَامُهُ زَوَى الْحَرْبَ عَنْهُ أَنْ يُجَنَّ فَيُقْبَرَا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرُوا مَنْ هُمَا". قَالَ: فَقَالُوا: فُلَانٌ وَفُلَانٌ. قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا رَكْسًا، وَدُعَّهُمَا إِلَى النَّارِ دَعًّا". رَوَاهُ أَحْمَدُ (وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: نَظَرَ إِلَى رَجُلَيْنِ يَوْمَ أُحُدٍ يَتَمَثَّلَانِ بِهَذَا الشِّعْرِ فِي حُجْرَةٍ. وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ) ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے آپ نے دو افراد کو سنا وہ دونوں گنگنا رہے تھے، ان میں سے ایک دوسرے کو جواب دے رہا تھا اور یہ کہہ رہا تھا: ”میرا ساتھی ایسا رہا، کہ اس کی ہڈیاں چمک رہی تھیں، جب جنگ اُس سے ہٹی، تو اس کا یہ عالم ہوا کہ اس کو قبر میں چھپا دیا گیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ جائزہ لو! کہ یہ دونوں کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ فلاں ہے اور فلاں ہے، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو ان دونوں کو اوندھا کر دے اور انہیں جہنم کی طرف لے جا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے دن دو افراد کی طرف دیکھا جو ایک حجرے میں یہ شعر ایک دوسرے کو سنا رہے تھے۔ امام ابویعلیٰ نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13311]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2093) اخرجه احمد فى المسند (421/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19281»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13311 in Urdu