🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ جَوَازِ الشِّعْرِ وَالِاسْتِمَاعِ لَهُ
شاعری کا جواز اور اسے سننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13338
وَعَنِ النَّابِغَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَدْتُهُ مِنْ قَوْلِي:
عَلَوْنَا الْعِبَادَ عِفَّةً وَتَكَرُّمًا وَإِنَّا لَنَرْجُو فَوْقَ ذَلِكَ مَظْهَرًا قَالَ:" أَيْنَ الْمَظْهَرُ يَا أَبَا لَيْلَى؟". قُلْتُ: الْجَنَّةُ. قَالَ:" أَجَلْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" أَنْشِدْنِي". فَأَنْشَدْتُهُ مِنْ قَوْلِي:
وَلَا خَيْرَ فِي حِلْمٍ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ بَوَادِرُ تَحْمِي صَفْوَهُ أَنْ يَكَدَّرَا
وَلَا خَيْرَ فِي جَهْلٍ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ حَلِيمٌ إِذَا مَا أَوْرَدَ الْأَمْرَ أَصْدَرَا
قَالَ:" أَحْسَنْتَ لَا يَفْضُضِ اللَّهُ فَاكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْلَى بْنُ الْأَشْدَقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نابغہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو اپنا یہ شعر سنایا: ”ہم نے پاکدامنی اور عزت کے حوالے سے لوگوں پر بلندی حاصل کی ہے، اور اس کے بعد ہمیں ”مظہر“ کے حصول کی بھی امید ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابولیلی مظہر کہاں ہے؟ میں نے عرض کی: اس سے مراد جنت ہے، آپ نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو وہ مل جائے گی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم مجھے شعر سناؤ، تو میں نے آپ کو اپنا یہ شعر سنایا: ”ایسی بردباری میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جس کے ہمراہ ایسا غصہ نہ ہو جو اس (بردباری) کی صفائی کو گدلا ہونے سے محفوظ رکھے، اور ایسی جہالت (یعنی غصے) میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جس کے لیے کوئی بردباری نہ ہو، جو ضرورت پڑنے پر اس (غصے) کو پھیر سکے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اچھا شعر کہا ہے، اللہ تعالیٰ تمہارے منہ (کے دانت) نہ گرائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13338]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2104)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13338 in Urdu