🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ جَوَازِ الشِّعْرِ وَالِاسْتِمَاعِ لَهُ
شاعری کا جواز اور اسے سننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13352
وَعَنْ [أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ ] نَصْرِ بْنِ دَهْرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ:" انْزِلْ فَأَسْمِعْنَا مِنْ هَنَّاتِكَ". قَالَ: فَأَنْشَأَ وَهُوَ يَقُولُ:
اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا
وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأُولَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا
وَإِنْ أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمْتَعْتَنَا بِعَامِرٍ أَوْ بِشِعْرِ عَامِرٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ التَّيْهَانِ فِي هَذَا الْبَابِ.
ابوہیثم بن نصر بن دہر اسلمی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اٹھو اور ہمیں اپنے اشعار سناؤ، تو انہوں نے یہ اشعار پڑھنے شروع کیے: ”اے اللہ اگر تو نہ ہوتا تو ہم نے ہدایت حاصل نہیں کرنی تھی، ہم نے صدقہ نہیں کرنا تھا، اور نماز نہیں پڑھنی تھی، تو ہم پر سکینت نازل کر اور جب ہم دشمن کا سامنا کریں تو ہمیں ثابت قدم رکھنا، دشمن نے ہمارے خلاف سرکشی کی ہے۔ وہ فتنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم انکار کرتے ہیں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس پر رحم کر، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ عامر کے حوالے سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) عامر کی شاعری کے حوالے سے ہمیں نفع حاصل کرنے دیتے تو یہ مناسب تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس سے پہلے اس باب میں سیدنا تیہان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13352]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2116)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13352 in Urdu