🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
185. بَابُ غِنَاءِ النِّسَاءِ
خواتین کا گانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13359
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ عِنْدَنَا جَارِيَةٌ تُغَنِّي فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَوَثَبَتْ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مِمَّ تَضْحَكُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ: لَا أَبْرَحُ حَتَّى أَسْمَعَ مِمَّا تَسْمَعُ - أَوْ مَا يَسْمَعُ مِنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهَا فَأَسْمَعَتْهُ. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ الْغِنَاءُ فِي الْعُرْسِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہمارے پاس ایک کنیز تھی جو گانا گا رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر داخل ہوئے، تو وہ کنیز اسی حالت میں گانا گاتی رہی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو اس نے گانا ترک کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندر آئے تو انہوں نے دریافت کیا: آپ کس بات پر ہنس رہے ہیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بتایا تو انہوں نے عرض کی: میں بھی وہ بات ضرور سنوں گا، جو آپ سن رہے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سن رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (کنیز) کو حکم دیا تو اس نے انہیں بھی گانا سنایا۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، اس سے پہلے شادی کے موقع پر گانے کے بارے میں روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13359]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2112)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13359 in Urdu