🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13369
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِمَّا خَلَقَ اللَّهُ لَدِيكًا بَرَاثِنُهُ عَلَى الْأَرْضِ السَّابِعَةِ وَعُرْفُهُ مُنْضَوٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، جَنَاحَاهُ بِالْأُفُقَيْنِ، فَإِذَا بَقِيَ ثُلْثُ اللَّيْلِ الْآخِرِ ضَرَبَ بِجَنَاحَيْهِ ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ غَيْرُهُ. فَيَسْمَعُهُ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، فَتَرَوْنَ الدِّيَكَةَ إِنَّمَا تَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا إِذَا صَرَخَتْ، إِذَا سَمِعَتْ ذَلِكَ"
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک مرغ پیدا کیا ہے، جس کے پنجے ساتویں زمین پر ہیں اور کلغی عرش کے نیچے ہے۔ اس کے دونوں پر دونوں افق میں ہیں، جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، تو وہ اپنے دونوں پر مارتا ہے، اور یہ کہتا ہے: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ غَيْرُهُ» (ہر عیب سے پاک ہے۔ وہ جو باشادہ ہے، اور پاک ہے ہمارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے، جو بادشاہ ہے، اور پاک ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے) تو زمین و آسمان کے درمیان موجود ہر چیز اس کو سن لیتی ہے، صرف دو قسم کے گروہ (یعنی جنات اور انسان) اسے نہیں سن پاتے ہیں، تو تم مرغ کو دیکھو گے کہ جب وہ اس آواز کو سنتا ہے، تو وہ بھی اپنے پر مارتا ہے، اور بانگ دیتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13369]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7330»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 13369 in Urdu