الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
حدیث نمبر: 1340
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتَ حِزَامٍ، أَنَّهَا" جَعَلَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صُورِ نَخْلٍ كَنَسَتْهُ وَطَيَّبَتْهُ، وَذَبَحَتْ لَهُ شَاةً فَأَكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَصَلَّى الظُّهْرَ فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ مِنْ لَحْمِهَا، وَصَلَّى الْعَصْرَ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عمرہ بنت حزام رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور کے باغ میں صفائی کر کے جگہ تیار کی۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بکری ذبح کروائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کا گوشت کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کر کے ظہر کی نماز ادا کی، اس خاتون نے آپ کی خدمت میں اس بکری کا گوشت پیش کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ وضو کیے بغیر عصر کی نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1340]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1340 in Urdu