🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13402
وَعَنْ نُعَيْمٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: خَرَجَ ابْنُ عُمَرَ حَاجًّا، حَتَّى كَانَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، أَتَى شَجَرَةً فَعَرَفَهَا، فَجَلَسَ تَحْتَهَا ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَحْتَ هَذِهِ الشَّجَرَةِ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ شَابٌّ مِنْ هَذِهِ الشُّعْبَةِ، حَتَّى وَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُ لِأُجَاهِدَ مَعَكَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ. فَقَالَ:" أَبَوَاكَ حَيَّانِ كِلَاهُمَا؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَارْجِعْ فَبِرَّهُمَا". فَانْفَتَلَ رَاجِعًا مِنْ حَيْثُ جَاءَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِنْ كَانَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ نَاعِمًا وَهُوَ الصَّحِيحُ، وَإِنْ كَانَ نُعَيْمًا فَلَمْ أَعْرِفْهُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجِهَادِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام، نعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج کے لئے روانہ ہوئے، مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان وہ کسی درخت کے پاس آئے، انہوں نے اس درخت کو پہچان لیا اور پھر اس کے نیچے بیٹھ گئے، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا، اس دوران ایک گھاٹی میں سے ایک نوجوان شخص سامنے آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس لئے آیا ہوں، تاکہ آپ کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لوں اور میں اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول اور آخرت کے اجر و ثواب کا حصول چاہتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے ماں باپ دونوں زندہ ہیں؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم واپس چلے جاؤ اور ان دونوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، تو وہ شخص واپس اسی طرف چلا گیا جہاں سے وہ آیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس اور ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، اگر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا غلام ناعم نامی شخص ہو، اور یہی بات درست ہے اور اگر وہ نعیم ہو، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث، جہاد سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13402]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5724) اخرجه احمد فى المسند (6525)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 13402 in Urdu