الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَبِرُّ؟ قَالَ:" أُمَّكِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" أُمَّكِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" أُمَّكِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" وَالِدَكِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ، اس نے دریافت کیا: پھر کس کے ساتھ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ، اس نے دریافت کیا: پھر کس کے ساتھ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ اس نے دریافت کیا: پھر کس کے ساتھ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ کے ساتھ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13406]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13406]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5061»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13406 in Urdu