🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ مِنْهُ فِي الْبِرِّ
(ماں باپ کے ساتھ) اچھا سلوک کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13412
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ الرَّقِيمَ قَالَ:" إِنَّ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ كَانُوا فِي كَهْفٍ، فَوَقَعَ الْجَبَلُ عَلَى بَابِ الْكَهْفِ فَأَوْصَدَ عَلَيْهِمْ. قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: تَذْكُرُوا أَيُّكُمْ عَمَلَ حَسَنَةً، لَعَلَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بِرَحْمَتِهِ يَرْحَمُنَا. فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: قَدْ عَمِلْتُ حَسَنَةً مَرَّةً كَانَ لِي أُجَرَاءُ يَعْمَلُونَ، فَجَاءَنِي عُمَّالٌ لِيَ اسْتَأْجَرْتُ كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ بِأَجْرٍ مَعْلُومٍ، فَجَاءَنِي رَجُلٌ ذَاتَ يَوْمٍ نِصْفَ النَّهَارِ، فَاسْتَأْجَرْتُهُ بِشَرْطِ أَصْحَابِهِ، فَعَمِلَ فِي بَقِيَّةِ نَهَارِهِ كَمَا عَمِلَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فِي نَهَارِهِ كُلِّهِ، فَرَأَيْتُ عَلَيَّ فِي الذِّمَامِ أَنْ لَا أَنْقُصَهُ مِمَّا اسْتَأْجَرْتُ بِهِ أَصْحَابَهُ، لِمَا جَهِدَ فِي عَمَلِهِ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: تُعْطِي هَذَا مِثْلَ مَا أَعْطَيْتَنِي؟ فَقُلْتُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَمْ أَبْخَسْكَ [شَيْئًا] مِنْ شَرْطِكَ، وَإِنَّمَا هُوَ مَالِي أَحْكُمُ بِمَا شِئْتُ. قَالَ: فَغَضِبَ وَذَهَبَ وَتَرَكَ أَجْرَهُ، قَالَ: فَوَضَعْتُ حَقَّهُ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ مَرَّ بِي بَقَرٌ، فَاشْتَرَيْتُ بِهِ فَصِيلَةً مِنَ الْبَقَرِ، فَبَلَغَتْ مَا شَاءَ اللَّهُ، فَمَرَّ بِي بَعْدَ حِينٍ شَيْخٌ ضَعِيفٌ لَا أَعْرِفُهُ فَقَالَ: إِنَّ لِي عِنْدَكَ حَقًّا، فَذَكَّرَنِيهِ حَتَّى عَرَفْتُهُ فَقُلْتُ: إِيَّاكَ أَبْغِي، هَذَا حَقُّكَ، فَعَرَضْتُهَا عَلَيْهِ جَمِيعًا، قَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَا تَسْخَرْ بِي، إِنْ لَمْ تَصَدَّقْ عَلَيَّ فَأَعْطِنِي حَقِّي. قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَسْخَرُ بِكَ، إِنَّهَا لَحَقُّكَ، مَا لِي مِنْهَا شَيْءٌ. فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ جَمِيعًا، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ لَا تَعْلَمُ فَعَلْتُ ذَلِكَ لِوَجْهِكَ فَافْرِجْ عَنَّا. قَالَ: فَانْصَدَعَ الْجَبَلُ [حَتَّى رَأَوْا مِنْهُ] وَأَبْصَرُوا. قَالَ آخَرُ: قَدْ عَمِلْتُ حَسَنَةً مَرَّةً، كَانَ لِي فَضْلٌ فَأَصَابَتِ النَّاسَ شِدَّةٌ، فَجَاءَتْنِي امْرَأَةٌ تَطْلُبُ مِنِّي مَعْرُوفًا، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا هُوَ دُونَ نَفْسِكِ. فَأَبَتْ عَلَيَّ، فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ، فَذَكَّرَتْنِي بِاللَّهِ فَأَبَيْتُ عَلَيْهَا وَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، مَا هُوَ دُونَ نَفْسِكِ. فَأَبَتْ عَلَيَّ وَذَهَبَتْ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِزَوْجِهَا، فَقَالَ لَهَا: أَعْطِيهِ نَفْسَكِ وَأَغْنِي عِيَالَكِ. فَرَجَعَتْ إِلَيَّ فَنَاشَدَتْنِي بِاللَّهِ، فَأَبَيْتُ عَلَيْهَا وَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا هُوَ دُونَ نَفْسِكِ. فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ أَسْلَمَتْ [إِلَيَّ] نَفْسَهَا، فَلَمَّا تَكَشَّفْتُهَا وَهَمَمْتُ بِهَا، ارْتَعَدَتْ مِنْ تَحْتِي، فَقُلْتُ لَهَا: مَا شَأْنُكِ؟ قَالَتْ: أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ. فَقُلْتُ لَهَا: خِفْتِيهِ فِي الشِّدَّةِ، وَلَمْ أَخَفْهُ فِي الرَّخَاءِ؟ فَتَرَكْتُهَا وَأَعْطَيْتُهَا مَا يَحِقُّ عَلَيَّ مِمَّا تَكَشَّفْتُهَا. اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ إِنَّ ذَلِكَ لِوَجْهِكِ فَافْرِجْ عَنَّا. فَانْصَدَعَ الْجَبَلُ حَتَّى عَرَفُوا وَتَبَيَّنَ لَهُمْ. وَقَالَ الْآخَرُ: قَدْ عَمِلْتُ حَسَنَةً مَرَّةً، كَانَ لِي أَبَوَانِ شَيْخَانِ كَبِيرَانِ، وَكَانَتْ لِي غَنَمٌ فَكُنْتُ أُطْعِمُ أَبَوَيَّ وَأَسْقِيهِمَا، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى غَنَمِي قَالَ: فَأَصَابَنِي يَوْمًا غَيْثٌ، فَحَبَسَنِي، فَلَمْ أَبْرَحْ حَتَّى أَمْسَيْتُ، فَأَتَيْتُ أَهْلِي، فَأَخَذْتُ مِحْلَبِي، فَحَلَبْتُ وَغَنَمِي قَائِمَةٌ، فَمَضَيْتُ إِلَى أَبَوَيَّ فَوَجَدْتُهُمَا قَدْ نَامَا، فَشَقَّ عَلَيَّ أَنْ أُوقِظَهُمَا، وَشَقَّ عَلَيَّ أَنْ أَتْرُكَ غَنَمِي فَمَا بَرِحْتُ جَالِسًا وَمِحْلَبِي عَلَى يَدَيَّ حَتَّى أَيْقَظَهُمَا الصُّبْحُ، فَسَقَيْتُهُمَا، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتُ فَعَلْتُ ذَلِكَ لِوَجْهِكَ فَافْرِجْ عَنَّا". قَالَ النُّعْمَانُ: لَكَأَنِّي أَسْمَعُ هَذِهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَبَلُ طَاقَ فَفَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَخَرَجُوا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ. وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غار کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین لوگ ایک غار میں تھے، پہاڑ پر سے ایک پتھر غار کے منہ پر آیا اور ان لوگوں کے لئے دروازہ بند ہو گیا، ان میں سے کسی نے کہا: تم لوگ یاد کرو کہ تم میں سے کس نے کون سا اچھا عمل کیا تھا؟ تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی وجہ سے ہم پر رحم کرے، تو ان میں سے ایک شخص نے کہا: ایک مرتبہ میں نے ایک اچھا کام کیا تھا، میرے کچھ مزدور تھے جو کام کرتے تھے، ایک مرتبہ مزدور میرے پاس آئے، میں نے ان میں سے ہر ایک شخص کے لئے ایک متعین معاوضہ طے کر دیا، ایک دن دوپہر کے وقت ایک شخص میرے پاس آیا، میں نے اسے اس کے ساتھیوں کی شرط پر مزدور رکھا، اُس نے دن کے بقیہ حصے میں کام کیا، جس طرح پہلے والے لوگوں نے پورا دن کام کیا تھا، جب میں نے اس کے کام میں اس کی بھرپور کوشش کو دیکھا، تو میں نے یہ سوچا کہ میرے ذمہ یہ لازم ہے کہ میں نے اس کے ساتھیوں کو جو معاوضہ دیا ہے، اس میں سے کوئی کمی نہ کروں، تو ان لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: کہ آپ نے اسے بھی اتنا ہی معاوضہ دیا ہے جو مجھے دیا ہے؟ تو میں نے کہا: اے اللہ کے بندے! میں نے تمہارے ساتھ جو طے کیا تھا، اس میں سے کوئی کمی تو نہیں کی؟ یہ میرا مال ہے، میں اس کے بارے میں جیسے چاہوں فیصلہ کروں، تو وہ شخص غصے میں آیا اور چلا گیا اور اپنا معاوضہ چھوڑ دیا، میں نے اس کے معاوضے کو گھر کے ایک حصے میں رکھ لیا، جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ وہ وہاں پڑا رہا، پھر ایک مرتبہ میرے پاس سے گائے گزری، تو میں نے ان میں سے گائے کا بچھڑا خرید لیا، پھر ان میں جتنا اللہ کو منظور تھا، اضافہ ہوتا چلا گیا، ایک عرصہ گزرنے کے بعد میرے پاس ایک بوڑھا کمزور شخص گزرا، جسے میں پہچانتا نہیں تھا، اس نے کہا: میرا تمہارے پاس ایک حق ہے، پھر اس نے مجھے یاد کروایا تو میں پہچان گیا، میں نے کہا: میں تمہیں ہی ملنا چاہ رہا تھا، یہ تمہارا حق ہے، پھر میں نے وہ تمام جانور اس کو دیدیے، اس نے کہا: اے اللہ کے بندے! تم میرا مذاق نہ اڑاؤ! اگر تم مجھے کوئی چیز دے نہیں سکتے، تو مجھے میرا حق تو دیدو، تو اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہارا مذاق نہیں اُڑا رہا، یہ تمہارا حق ہے، اس میں سے کوئی بھی چیز میری نہیں ہے، تو میں نے وہ تمام جانور اس کے حوالے کر دیے، اے اللہ! اگر تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے صرف تیری رضا کے حصول کے لئے ایسا کیا تھا تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما دے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ پتھر ذرا سا ہٹ گیا، یہاں تک کہ وہ لوگ اس میں سے باہر دیکھ سکتے تھے۔ دوسرے شخص نے کہا: میں نے بھی ایک مرتبہ ایک اچھائی کی تھی، میرے پاس اضافی رقم موجود تھی، لوگوں کو قحط سالی لاحق ہوئی، ایک عورت میرے پاس آئی، وہ مجھ سے بھلائی (یعنی مالی تعاون) کی طلبگار تھی، میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہاری قربت چاہتا ہوں، اس کے بغیر کچھ نہیں دوں گا، اُس نے میری بات نہیں مانی، وہ چلی گی، پھر وہ واپس آئی، پھر اس نے مجھے اللہ کے نام کی یاد دلائی، تو میں نے اس کی بات نہیں مانی، میں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یہ تمہارے اپنے آپ کو حوالے کئے بغیر نہیں ہو گا، اس نے میری بات نہیں مانی، پھر وہ چلی گی، اس نے اس بات کا تذکرہ اپنے شوہر سے کیا، تو اس کے شوہر نے اس سے کہا: تم اپنا آپ اس کے حوالے کر دو اور اپنے بال بچوں کے لئے بہتری (کی کوشش) کرو! تو وہ واپس میرے پاس آئی، اس نے مجھے اللہ کا واسطہ دیا، میں نے اس کی بات کا انکار کیا، میں نے کہا: اللہ کی قسم! وہ تمہارے اپنے آپ کو حوالے کیے بغیر نہیں ہو گا، جب اس نے یہ صورت حال دیکھی تو اس نے اپنا آپ میرے حوالے کر دیا، جب میں پردہ ہٹانے لگا اور اس کے قرب کا ارادہ کیا تو وہ میرے نیچے کانپنے لگی، میں نے اس سے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا: میں تمام جہانوں کے پروردگار اللہ تعالیٰ سے ڈر رہی ہوں، میں نے اس سے کہا: تم اس پریشانی کے عالم میں بھی اُس سے ڈر رہی ہو اور میں ایسی خوشحالی کے عالم میں بھی اُس سے نہیں ڈر رہا ہوں، تو میں نے اس عورت کو چھوڑ دیا، اور میں نے اُسے وہ معاوضہ دیدیا، جو اس نے میرے ساتھ طے کیا تھا، اُس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے اس کا پردہ ہٹانا چاہا تھا، اے اللہ! اگر تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے تیری رضا کے حصول کے لئے ایسا کیا تھا تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما دے! تو وہ پتھر اتنا ہٹ گیا کہ وہ ایک دوسرے کی شناخت کر سکتے تھے اور ان کے سامنے (غار کی اندرونی صورت حال) واضح ہو گئی تھی۔ تیسرے شخص نے کہا: میں نے بھی ایک مرتبہ ایک نیک کام کیا تھا، میرے ماں باپ بوڑھے عمر رسیدہ تھے، میری بکریاں تھیں، میں اپنے ماں باپ کو کھانا کھلاتا تھا اور انہیں پانی پلاتا تھا، پھر میں اپنی بکریوں کی طرف واپس چلا جاتا تھا، ایک دن بارش ہوئی، تو میں اس وجہ سے جلدی نہیں آ سکا، دیر ہو گئی، یہاں تک کہ شام ہو گئی، جب میں اپنے گھر آیا، میں نے دودھ دوہنے کا برتن لے کر دودھ دوہ لیا، میری بکری کھڑی ہوئی تھی، میں اپنے ماں باپ کے پاس گیا، تو میں نے اُن دونوں کو پایا کہ وہ سو چکے تھے، یہ بات میرے لئے گرانی کا باعث ہوئی کہ میں انہیں بیدار کروں اور مجھے یہ بھی اچھا نہیں لگا کہ میں اپنی بکری کو چھوڑ دوں، پھر میں مسلسل بیٹھا رہا اور دودھ دوہنے والا برتن میرے ہاتھ میں رہا، یہاں تک کہ صبح کے وقت وہ دونوں بیدار ہوئے، تو میں نے اُن دونوں کو دودھ پلایا، اے اللہ! اگر تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے تیری رضا کے حصول کے لئے ایسا کیا تھا تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما دے۔“ سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گویا کہ اس وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ سن رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ پہاڑ سرکا، اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے کشادگی پیدا کر دی، اور وہ لوگ (غار سے) باہر آ گئے۔“
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت مختلف طرق کے حوالے سے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13412]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3180 و 3179 و 3178) اخرجه احمد فى المسند (274/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17950»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13412 in Urdu