الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ مِنْهُ فِي الْبِرِّ
(ماں باپ کے ساتھ) اچھا سلوک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 13416
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا شَابٌّ مِنْ ثَنِيَّةٍ، فَلَمَّا دَنَا مِنَّا قُلْنَا: لَوْ أَنَّ هَذَا الشَّابَّ جَعَلَ قُوَّتَهُ وَشَبَابَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. فَسَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَقَالَتَنَا فَقَالَ:" أَمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا مَنْ قُتِلَ؟! مَنْ سَعَى عَلَى وَالِدَيْهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَنْ سَعَى لِيُكَاثِرَ فَفِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَزَادَ:" وَمَنْ سَعَى عَلَى عِيَالِهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ". وَفِيهِ رَبَاحُ بْنُ عُمَرَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران گھاٹی کی طرف سے ایک نوجوان ہمارے سامنے آیا، جب وہ ہمارے قریب آیا تو ہم نے کہا: کاش اس نوجوان نے اپنی جوانی اور اپنی قوت کو اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہوتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری بات سن لی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا اللہ کی راہ میں صرف وہ ہوتا ہے، جو قتل ہوتا ہے، جو شخصٓ اپنے ماں باپ کے لئے محنت مزدوری کرتا ہے، وہ اللہ کی راہ میں شمار ہوتا ہے اور جو شخص مال میں کثرت کے لئے کوشش کرتا ہے، وہ طاغوت (یعنی شیطان) کے راستے میں شمار ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”جو شخص اپنے بال بچوں کے لئے مزدوری کرتا ہے، وہ اللہ کی راہ میں ہوتا ہے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی رباح بن عمر ہے جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13416]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1871)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13416 in Urdu