الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُقُوقِ
(والدین کی) نافرمانی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13429
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّيْتُ الْخَمْسَ، وَأَدَّيْتُ زَكَاةَ مَالِي، وَصُمْتُ [شَهْرَ] رَمَضَانَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَاتَ عَلَى هَذَا كَانَ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَكَذَا - وَنَصَبَ إِصْبَعَيْهِ - مَا لَمْ يَعُقَّ وَالِدَيْهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ اللہ کے رسول ہیں، میں پانچ نمازیں ادا کرتا ہوں، میں اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہوں، میں رمضان کے مہینے کے روزے رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ایسی حالت میں مر جائے، وہ قیامت کے دن انبیاء صدیقین اور شہداء کے ساتھ اس طرح ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیاں کھڑی کر کے ارشاد فرمایا (اور پھر فرمایا:) جبکہ وہ اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرتا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13429]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13429]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13429 in Urdu