الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُقُوقِ
(والدین کی) نافرمانی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13432
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: الْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ، وَمُدْمِنُ الْخَمْرِ، وَالْمَنَّانُ عَطَاءَهُ. وَثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: الْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ وَالدَّيُّوثُ وَالرَّجُلَةُ". وَفِي رِوَايَةٍ:" الْمَرْأَةُ الْمُتَرَجِّلَةُ تَشَبَّهُ بِالرِّجَالِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین قسم کے لوگوں کی طرف، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا، اپنے ماں باپ کا نافرمان، باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص، اور کچھ دے کر احسان جتانے والا شخص، اور تین قسم کے لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے، اپنے ماں باپ کا نافرمان، دیوث، اور رجلہ (یعنی مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورت)۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ عورت جو مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے ہوئے مردانہ وضع قطع اختیار کرتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13432]
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13432]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1876 و 1875) اخرجه احمد فى المسند (6180)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13432 in Urdu