الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
حدیث نمبر: 13467
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" فِي التَّوْرَاةِ مَكْتُوبٌ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُزَادَ فِي عُمْرِهِ وَيُزَادَ فِي رِزْقِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تورات میں یہ تحریر ہے کہ جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اس کی عمر میں اضافہ ہو، اس کے رزق میں اضافہ ہو، اسے صلہ رحمی کرنی چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13467]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1880) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11822)، أخرجه مسند البزار برقم: 693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13467 in Urdu