الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
حدیث نمبر: 13469
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَصَابَتْ قُرَيْشًا أَزْمَةٌ شَدِيدَةٌ حَتَّى أَكَلُوا الرِّمَّةَ، وَلَمْ يَكُنْ مِنْ قُرَيْشٍ أَحَدٌ أَيْسَرَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبَّاسِ:" يَا عَمِّ، إِنَّ أَخَاكَ أَبَا طَالِبٍ قَدْ عَلِمْتَ كَثْرَةَ عِيَالِهِ، وَقَدْ أَصَابَ قُرَيْشًا مَا تَرَى، فَاذْهَبْ بِنَا إِلَيْهِ حَتَّى نَحْمِلَ عَنْهُ بَعْضَ عِيَالِهِ". فَانْطَلَقَا إِلَيْهِ فَقَالَا: يَا أَبَا طَالِبٍ، إِنَّ حَالَ قَوْمِكَ مَا قَدْ تَرَى، وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَجُلٌ مِنْهُمْ، وَقَدْ جِئْنَا لِنَحْمِلَ عَنْكَ بَعْضَ عِيَالِكَ. فَقَالَ أَبُو طَالِبٍ: دَعَا لِي عَقِيلًا وَافْعَلَا مَا أَحْبَبْتُمَا. فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا، وَأَخَذَ الْعَبَّاسُ جَعْفَرًا، فَلَمْ يَزَالَا مَعَهُمَا حَتَّى اسْتَغْنَيَا. قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ: وَلَمْ يَزَلْ جَعْفَرٌ مَعَ الْعَبَّاسِ حَتَّى خَرَجَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ مُهَاجِرًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قریش کو شدید قحط سالی لاحق ہو گئی، یہاں تک کہ وہ ہڈی کے ساتھ لگے ہوئے (چھچھڑے) بھی کھانے لگے، اس وقت قریش میں کوئی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے زیادہ خوشحال نہیں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے چچا جان! آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بھائی جناب ابوطالب کے بال بچے زیادہ ہیں اور قریش کو جو صورت حال لاحق ہوئی ہے وہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں، آپ ہمارے ساتھ ان کے پاس چلیں، تاکہ ہم ان کے اہل خانہ میں سے کچھ کا ذمہ اپنے ذمے لے لیں، تو یہ دونوں جناب ابوطالب کے پاس گئے، اُن دونوں نے کہا: اے ابوطالب! آپ کی قوم کو اس صورت حال کا سامنا ہے جو آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں اور ہم یہ جانتے ہیں کہ آپ بھی ان میں سے ایک ہیں، ہم اس لئے آئے ہیں کہ تاکہ آپ کے اہل خانہ میں سے بعض کا ذمہ خود لے لیں، تو جناب ابوطالب نے کہا: تم عقیل کو میرے لئے رہنے دو اور باقی جو تم دونوں پسند کرو، تو کر لو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو لے لیا اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کو لے لیا، یہ دونوں مسلسل اسی طرح رہے، یہاں تک کہ یہ دونوں بے نیاز ہو گئے۔“ سلیمان بن داؤد بیان کرتے ہیں: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کر کے تشریف لے جانے تک مسلسل سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13469]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13469]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1878)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13469 in Urdu