🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13479
عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدِ كِنْدَةَ، فَقَالَ لِي:" هَلْ لَكَ مِنْ وَلَدٍ؟". قُلْتُ: غُلَامٌ وُلِدَ لِي فِي مُخْرَجِي إِلَيْكَ مِنَ ابْنَةِ جَمَدٍ، وَلَوَدِدْتُ أَنَّ مَكَانَهُ شِبَعَ الْقَوْمِ. قَالَ:" لَا تَقُلْ ذَاكَ، فَإِنَّهُ فِيهِمْ قُرَّةَ عَيْنٍ، وَأَجْرًا إِذَا قُبِضُوا، ثُمَّ لَئِنْ قُلْتُ ذَلِكَ إِنَّهُ لَمَجْبَنَةٌ مَحْزَنَةٌ، إِنَّهُمْ لَمَجْبَنَةٌ مَحْزَنَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”کندہ“ کے وفد کے ہمراہ حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تمہاری اولاد ہے؟ میں نے عرض کی: جب میں آپ کی طرف نکل کر آنے والا تھا، تو اس وقت میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، جو جمد کی صاحبزادی سے ہوا ہے، میری یہ خواہش تھی کہ اس کی جگہ مجھے یہ چیز مل جاتی ہے کہ میں لوگوں کو سیر ہو کے کھانا کھلا سکتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ بات نہ کہو، اولاد میں آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے اور اگر اولاد کا انتقال ہو جائے تو اجر بھی ہوتا ہے، تم یہ بات کہتے ہو، اولاد تو آدمی کو بزدل اور غمگین کر دیتی ہے، اولاد تو بزدل اور غمگین کر دیتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (646) أخرجه احمد فى المسند (211/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21333»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13479 in Urdu